بیرسٹو کا متنازع آؤٹ، برطانوی وزیراعظم بھی بول پڑے

لارڈز ٹیسٹ انگلینڈ اور آسٹریلیا کےدرمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کر گیا۔

برطانوی وزیراعظم رشی سنک لارڈز میں جونی بیئرسٹو کی متنازع آؤٹ پر ہونے والی گرماگرم بحث میں شامل ہو گئے۔

برطانوی وزیر اعظم نے آسٹریلیا پر کھیل کی روح کے منافی ہونےکا الزام لگا دیا۔ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں مانتے کہ آسٹریلیا کے اقدامات کرکٹ کی روح کے اندر ہیں۔

وزیر اعظم کے سرکاری ترجمان نے کہا کہ مسٹر سنک نے اس واقعے کے بارے میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کے خیالات سے اتفاق کیا جس میں بیرسٹو کو کیمرون گرین کے باؤنسر بعد رن آؤٹ قرار دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم تمام تر تنازع کے باوجود معاملہ آسٹریلوی وزیر اعظم کیساتھ نہیں اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے پانچویں روز الیکس کیری نے جونی بیئرسٹو کو متنازع طریقے سے رن آؤٹ کر دیا تھا، فیلڈ امپائر کی جانب سے فیصلہ تھرڈ امپائر کی جانب بھیجا گیا اور تھرڈ امپائر نے انگلش بیٹر کو آؤٹ قرار دیدیا۔

آسٹریلین کھلاڑیوں کو انگلش وکٹ کیپر بیٹر جونی بیئرسٹو کو رن آؤٹ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کھانے کے وقفے کے دوران انگلش شائقین کی جانب سے آسٹریلین کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔