ریتک روشن کی دوسری شادی کس تاریخ کو ہوگی؟

ریتک روشن

بھارتی فلموں کے معروف اداکار و ڈانسر ریتک روشن اور ان کی دوست صبا آزاد کی شادی کے حوالے سے مختلف اطلاعات میڈیا میں زیر گردش ہیں۔

بھارتی میڈیارپورٹس میں کیے جانے والے دعوؤں کے مطابق اداکار ریتک روشن اور صبا آزاد کے درمیان گزشتہ سال سے تعلقات قائم ہیں، تاہم حال ہی میں ان کی شادی کے حوالے سے ماضی میں کی گئی ایک پیشگوئی کی خبر گردش کر رہی ہے۔

ریتک روشن کی شادی سے متعلق چند سال قبل ایک معروف نجومی بیجان دارو والا نے یہ بتایا تھا کہ اداکار رواں سال دوسری شادی کریں گے۔

بیجان دارو والا نے اداکار کی ازدواجی زندگی کے متعلق یہ پیشگوئی ان کی سابقہ و پہلی اہلیہ سوزین خان سے یکم نومبر 2014 کو ہونے والی طلاق کے بعد کی تھی۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا میں ریتک روشن اور صبا آزاد کے بارے میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ یہ جوڑا رواں سال نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہا ہے، تاہم اس حوالے سے اداکار نے باقاعدہ کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔