فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا نیا انداز سوشل میڈیا پر چھا گیا پہلے سے زیادہ انرجی اور نئی شرارتوں پر مبنی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی والدہ کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔ حج ادائیگی کے بعد ایک لازمی رکن حلق کرانا (سر کے بال منڈوانا) ہے۔ بابر اعظم کا یہ نیا لُک سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔
How's My New Look 😜 pic.twitter.com/VdqnaIeVT4
— Babar Azam (@Babarazam278) July 4, 2023
خود بابر اعظم نے اپنے اس نئے انداز کی تصویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے پرستاروں سے استفسار کیا کہ میرا نیا لُک کیسا لگ رہا ہے جس پر صارفین کی مثبت اور دعائیہ پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔
Babar Azam has shaved off his head. Here's a clip of him flaunting his new look.
.
.
.
.#babar #babarazam #pakistan #newlook #indvspak #pakistanpics #cricketgyan pic.twitter.com/48zEO4D1u8— Cricket Gyan (@cricketgyann) July 4, 2023
اس کے ساتھ ہی کرکٹ گیان کے نام سے ٹوئٹر اکاوئنٹ ہولڈر کی جانب سے مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بابر اعظم کیمرے میں دیکھتے ہوئے پرجوش انداز میں مسکراتے ہوئے پی کیپ اتار کر اپنا سر دکھاتے ہیں اور پھر پی کیپ پہن لیتے ہیں۔
okay but babar running towards his nieces every time he comes home after a while so so adorable pic.twitter.com/ZvLNVwqVon
— maisha (@mycricketera) July 3, 2023
قومی کپتان کی حج سے وطن واپسی پر گھر آمد پر ان کی انرجی اور شرارتوں سے بھرپور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوکر دھوم مچا رہی ہے جس میں وہ گاڑی سے اتر کر دوڑ لگاتے ہوئے گھر میں جاتے ہیں اور وہاں استقبال کے لیے موجود اپنی بھتیجیوں سے گرمجوشی سے ملتے ہیں۔