اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو پاکستان آنے اور چوتھی بار وزیراعظم بننے سے نہیں روک سکتی۔
تفصیلات کے مطابق نون لیگی رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10،9مئی کا واقعہ بدقسمتی ہے، 9 مئی واقعات پر فائدہ اٹھانیوالوں پر مقدمہ درج کیوں نہیں ہوا۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ دبئی میں پلان تیار ہورہاہے ، دبئی میں وہ محسن پاکستان بیٹھا ہے جس کو باربار نکالا جاتا ہے ، نوازشریف بار بار نکالے جانے کے بعد مہنگائی کم کرنے کیلئے روڈ میپ بنارہاہے، جو مہنگائی کم کرنے کیلئے روڈ میپ بنا رہاہے اس پر بھی انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ن لیگی رہنما نے کہا کہ آرٹی ایس بند کرکے جسے 2018میں لایا گیا اس کیلئے آج بھی گیٹ کھلتے ہیں ، 9مئی کےواقعات کے مرکزی کردار کو کوئی آج بھی پکڑنے کو تیارنہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کو احساس ہوگیا کہ آج کے حالات سےپاکستان کونکالنے کی صلاحیت اللہ کے بعد کسی لیڈرمیں ہے تو وہ نوازشریف میں ہے۔
جاوید لطیف نے بتایا کہ کہا جارہا ہے نواز شریف نے دو تہائی اکثریت لے لی تودھاندلی ہوگی، دنیا کی کوئی طاقت کو نواز شریف کو پاکستان آنے سے نہیں روک سکتی، نواز شریف کا پاکستان میں آنے پر بھر پور استقبال کیا جائے گا۔
9 مئی کے واقعات کے حوالے سے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 10،9مئی کے مرکزی کرداروں کو گرفتار نہیں کرینگے تو دوبارہ بھی ایسا واقعہ ہوسکتاہے، احتساب اور عدل کے ترازو انصاف نہیں کریں تو کیسے انصاف ہوگا، اگر آج انصاف نہ ہوا تو بھیا نک نتائج ہوں گے۔
انتخابات سے متعلق جاوید لطیف نے واضح کیا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے اور نوازشریف اس میں حصہ لیں گے اور منتخب بھی ہوں گے۔