کراچی : ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد نے کمشنر کراچی کو اپنی نگرانی میں دودھ180روپے لیٹر فروخت کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری دودھ کےسرکاری نرخ180روپےفی کلو سےزائد ادا نہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخ سے زائد دودھ کی قیمت کی وصولی کے معاملے پر ڈپٹی مئیرکراچی سلمان عبداللہ مراد نے کمشنرکراچی اقبال میمن سے رابطہ کیا۔
ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد نے دودھ کی سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہدایت کی اپنی نگرانی میں دودھ180روپے لیٹر فروخت کرائیں۔
سلمان عبداللہ مراد کا کہنا تھا کہ شہربھرمیں دودھ کی قیمتیں چیک کریں، زائد وصولی پرکارروائی کریں، شہری دودھ کےسرکاری نرخ180روپےفی کلو سےزائدادانہ کریں، کسی کوحکومتی رٹ چیلنج کرنےنہیں دیں گے۔
ڈپٹی مئیر کراچی نے کمشنر کراچی سےزائدقیمت وصولی پرکارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔
گذشتہ روز دودھ کی قیمت میں من مانے اضافےکیخلاف انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا، ی، کمشنر کراچی نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے اپنی نگرانی میں فی لٹر دودھ ایک سو اسی روپے میں فروخت یقینی بنائی۔
شہری نے بتایا مجھے دودھ ایک سو اسی روپے فی لٹر کے حساب سے دیا گیا ہے۔