وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نا اہل قرار

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جعلی ڈگری پر نا اہل ہوگئے ہیں انہیں چیف کورٹ گلگت بلتستان نے نا اہل قرار دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جعلی ڈگری پر نا اہل ہوگئے ہیں انہیں چیف کورٹ گلگت بلتستان نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد نا اہل قرار دیا ہے۔

خالد خورشید کے خلاف رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے کیس دائر کر رکھا تھا جس کی سماعت چیف کورٹ کے تین ججز پر مشتمل بینچ نے روز کی بنیاد پر سماعت کی اور آج وزیراعلیٰ جی بی کو نا اہل قرار دیے جانے کا فیصلہ سنایا۔

اس موقع پر چیف کورٹ کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔