پاکستانی کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کے ساتھ فلم کی پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتادی۔
ٹک ٹاکر جنت مرزا کا انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ فلم کی پیشکش اور پھر انکار کے حوالے سے گفتگو کی۔
میزبان نے جنت مرزا سے پوچھا کہ آپ لالی ووڈ میں اداکاری کررہی ہیں کیا آپ کو ہم بالی ووڈ میں بھی دیکھ سکیں گے؟
جنت مرزا نے کہا کہ مجھے یش خان نے بالی ووڈ فلم آفر کی تھی اور بتایا تھا کہ کارتک آریان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں بھارت جاکر کام نہیں کرنا چاہتی، اول تو میرے والدین بھی بھارت جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ میرا دل بھی بھارت جاکر کام کرنے کے لیے نہیں مانتا اس لیے بھی انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں بھی مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی لیکن مین زیادہ تر جاپان میں رہتی ہیں اسی وجہ سے انکار کردیا لیکن جب ڈرامے ہٹ ہوئے تو افسوس بھی ہوا۔
واضح رہے کہ جنت مرزا کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہے اور وہ اکثر اپنی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔