پیر کو عالمی سطح پر اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی قومی مراکز برائے ماحولیاتی پیش گوئی کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کا دن عالمی سطح پر ریکارڈ کیا گیا اب تک کا گرم ترین دن تھا۔
اوسط عالمی درجہ حرارت 17.01C (62.62F) تک پہنچ گیا جس نے اگست 2016 کے 16.92C (62.46F) کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا جب دنیا بھر میں ہیٹ ویوز چھائی ہوئی تھیں۔
جنوبی امریکا حالیہ ہفتوں میں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ چین میں 35C (95F) سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ہیٹ ویو جاری رہی۔ شمالی افریقہ میں درجہ حرارت 50C (122F) کے قریب دیکھا گیا ہے۔
یہاں تک کہ انٹارکٹیکا جو کہ اس وقت اپنے موسم سرما میں وہاں بھی غیرمعمولی طور پر زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سفید برِاعظم کے ارجنٹائن جزائر میں یوکرین کے ورناڈسکی ریسرچ بیس نے حال ہی میں جولائی کے درجہ حرارت کا ریکارڈ 8.7C (47.6F) کے ساتھ توڑا ہے۔
امپیریل کالج لندن میں گرانتھم انسٹی ٹیوٹ برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے موسمیاتی سائنسدان فریڈریک اوٹو نے کہا کہ یہ ایک سنگ میل نہیں ہے جسے ہمیں منانا چاہیے یہ لوگوں اور ماحولیاتی نظام کے لیے موت کی سزا ہے۔