آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان محفوظ ہوچکا، ڈیفالٹ کا دور دورتک نشان نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان محفوظ ہوچکا ہے، ڈیفالٹ کا دور دورتک نشان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین میں سی پیک کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کو ایک دہائی مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013میں ن لیگ نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، سرینہ ہوٹل میں نوازشریف کے ہمراہ چینی صدر سے ملاقات ہوئی تھی ، چینی صدر نے نوازشریف کودورہ چین کی دعوت دی اوروہی سےسی پیک کےسفر کاآغازہوا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں سی پیک نےبےپناہ ترقی دی اور سی پیک پروان چڑھا ، سی پیک کےتحت ملک میں کئی ترقیاتی منصوبےشروع کئے ، پاکستانی انجینئرز اور ورکرز نے دن رات محنت کرکے سی پیک کو کامیاب کیا۔

وزیراعظم نے سی پیک شروع کرنے پر نواز شریف،ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کیلئے5جولائی 2013میں ایم اویو پر دستخط ہوئے تھے، یہ پہلا ایم اویو ہے جس نے حقیقت کا روپ دھارا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم اویو کے بارے میں میرے خیالات سب جانتے ہیں ، میں ایم اویوزکوموسٹ آؤٹ ریجئز انڈراسٹینڈنگ سمجھتاہوں، اللہ کاکرم تھاکہ یہ ایم اویوچینی صدراورنوازشریف کےدرمیان سائن ہوا اور سی پیک کےتحت 25.4ارب ڈالرکی سرمایہ کاری چین کی طرف سےہوئی۔

گذشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک انتہائی شفاف منصوبہ ہے لیکن ماضی قریب کی گزشتہ حکومت نےاس منصوبےمیں کیڑےنکالنےکی کوشش کی، بےجاانتہائی بھونڈے،بےبنیادالزامات لگائےگئےجس سےسی پیک کی رفتارکم ہوئی، جھوٹےالزامات کےبعدپاک چین تعلقات میں دراڑڈالنےکی کوشش کی گئی اور تعلقات خراب کرنے کیلئے کوئی کسرنہ چھوڑی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت نےملکرپاک چین تعلقات کودوبارہ بحال کیا، آج یہ دوستی وہی ہےجونوازشریف کےزمانےاوراس سےپہلےتھی،اب پاک چین دوستی میں مزیداضافہ ہوگا امیدہےسی پیک کا منصوبہ نیا رخ اختیارکرے گا۔

انھوں نے بتایا کہ اسپیشل اکنامک زون لگانے ہیں جہاں صنعت کاری ہوگی، زراعت میں چین اورپاکستان کااشتراک آگے لیکر جائیں گے۔

ملک کے ڈیفالٹ کرنے جانے کی خبروں پر شہباز شریف نے کہا کہ مارچ کیاگیا،دھمکیاں دی گئیں ،کبھی کہاگیاپاکستان سری لنکابننےجارہاہے، سری لنکن صدر نے میرا ہاتھ پکڑکرآئی ایم ایف ایم ڈی سےبات کروائی، یہ خیالی پلاؤپکارہےتھےکہ خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب کوملکرپاکستان کی معاشی صورتحال کوسنبھالناہے، چین نےمشکل وقت میں ہماراہاتھ تھاما5ارب ڈالرفراہم کیا، یواےای،سعودی عرب،اسلامک ڈیولپمنٹ بینک نے مدد کی۔

انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف شرائط کی دھجیاں اڑائیں ہم مکمل پاسداری کریں گے ، ایم ڈی آئی ایم ایف اورانکی ٹیم کادل کی گہرائیوں سےشکرگزارہوں، پاکستان کوآگےبڑھنےکاایک موقع ملاہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9ماہ کےآئی ایم ایف پروگرام کی پاسداری کریں گے، پاکستان مکمل طورپرسیکیورہوچکاڈیفالٹ کادوردورتک نشان نہیں، اب ہمیں اپنےپیروں پرکھڑاہوناہے ، اشرافیہ کواللہ نےمال و دولت سےنوازاہےانکافرض ہےآگےبڑھیں۔