گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ نے وزیراعلیٰ کیلئے آج انتخابات ملتوی کرنےکا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جج جسٹس سردار محمد شمیم نےحاجی شاہ بیگ بنام اسپیکر اسمبلی کیس کی سماعت کی اور آج انتخاب ملتوی کرنے کا حکم سنایا۔
چیف جج جسٹس سردار محمد شمیم نے اسپیکر سے استفسار کیا کہ جلدی الیکشن شیڈول کی کیا ضرورت تھی؟ آپ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اسمبلی رولزکےمطابق انتخابی شیڈول کی تشہیرلازمی ہے۔
https://urdu.arynews.tv/disagreement-between-pp-and-pml-n-over-election-of-cm-gilgit-baltistan/
چیف جج نے فریقین کےدلائل سننے کے بعد الیکشن ملتوی کرنےکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اسپیکرجی بی اسمبلی کل نیاشیڈول عدالت میں پیش کریں۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر وفاق میں حکومتی اتحادی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلاف سامنے آگیا ہے۔