شوہر نے شادی کے 10 ماہ بعد بیوی کو نہر میں پھینک دیا

بھارت میں شوہر نے شادی کے 10 ماہ بعد بیوی کو نہر میں پھینک دیا

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں شوہر نے شادی کے 10 ماہ بعد بیوی کو نہر میں پھینک دیا جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع جگتیال میں پیش آیا۔ جوڑے کی 10 ماہ قبل دھوم دھام سے شادی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق شوہر بیوی کے کردار پر شک کرنے لگا تھا، اسے شبہ تھا کہ وہ فون پر کسی لڑکے سے باتیں کرتی ہے، ایک دن ملزم بیوی کو سیر کروانے باہر لے گیا اور اسے نہر میں دھکیل کر گھر لوٹ آیا۔

لڑکی کے والدین نے بیٹی سے بات چیت کرنے کیلیے داماد سے رابطہ کیا لیکن اس نے تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

بیٹی کے سسرال میں نہ ہونے کی اطلاع پر لڑکی کے والدین نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔ پولیس نے لڑکی کو ہر جگہ تلاش کیا مگر اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

شک کی بنیاد پر اس کے شوہر کو حراست میں لیا گیا۔ جب پولیس نے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے اعتراف جل کرلیا کہ میں نے اہلیہ کو نہر میں پھینک دیا ہے۔

ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش نہر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی۔