پاکستان کے قرضوں میں اضافہ، تفصیلات جاری

مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کتنے فیصد رہے گی؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان پر مقامی قرضے کی مالیت میں 1.4فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مئی میں مقامی قرضوں کا حجم 371 کھرب روپے ہو گیا جب کہ گزشتہ ماہ مقامی قرضوں کی مالیت 365 کھرب روپے تھی۔

پاکستان کے بیرونی قرضوں میں اعشاریہ 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان پر بیرونی قرضےمئی میں 219کھرب روپے ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان پر اپریل میں بیرونی قرضوں کا حجم220 کھرب روپے تھا۔