چیئرمین پی ٹی آئی جی ایچ کیو پر حملے کے مقدمے میں نامزد

چیئرمین پی ٹی آئی جی ایچ کیو پر حملے کے مقدمے میں نامزد

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 9 مئی کے پُرتشدد واقعات اور جی ایچ کیو پر حملے کے خلاف درج مقامات میں نامزد کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور جی ایچ کیو پر شرپسندوں کے حملے کے خلاف تھانہ آر اے بازار اور نیو ٹاؤن میں درج مقدمات میں نامزد کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو پر شرپسندوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، اس مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت سمیت 15 افراد پہلے ہی نامزد ہیں۔

دوسری جانب عبدالرزاق شر قتل کیس سے متعلق جے آئی ٹی کا چھٹا اجلاس ہوا جس میں نامزد چیئرمین پی ٹی آئی آج بھی پیش نہ ہوئے۔ جے آئی ٹی نے مزید تفتیش کیلیے سردار خان کو حراست میں لیا۔

جے آئی ٹی نے بتایا کہ نامزد ملزم سردار خان کا جواب غیر تسلی بخش ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق آئندہ کے آئحہ عمل کیلیے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی 2 نوٹسز کے بعد بھی جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کو مزید نوٹسز اور وارنٹ گرفتاری سے متعلق غور کیا جا رہا ہے۔