کراچی: کے الیکٹرک ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے یہ آگاہی فراہم کرنا چاہتا ہے کہ اس کے بورڈ کے اسٹرکچرمیں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔
بورڈ ممبران کی جانب سے ادارے کے شئیر ہولڈرز کی نمائندگی جاری ہے اور ممبران، شعبہ توانائی میں مسابقتی مارکیٹ جیسی آنے والی تبدیلیوں کے پس منظر میں اپنی توجہ کمپنی کی ترقی پرمرکوز رکھے ہوئے ہیں۔
کمپنی کے اکثریتی حصص (66.4 فیصد) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں لسٹڈ ہیں اور کے ای ایس پاور کی ملکیت ہیں۔
یہ سرمایہ کاروں کا ایک کنسورشیم ہے، جس میں سعودی عرب کی الجومعہ پاور لمیٹڈ، کویت کا نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ) اور انفرا اسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ (آئی جی سی ایف) شامل ہیں۔ کے۔ الیکٹرک میں حکومت پاکستان کے بھی 24.36 فیصد حصص ہیں۔
مزید برآں، کمپنی کے شیئر ہولڈنگ پیٹرن میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے حوالے سے اعلان پاکستان میں پبلک لسٹڈ کمپنیوں کے لیے مقرر کردہ ضابطوں کے مطابق کیا جائے گا۔