سی پیک کے دس سال پورے ہونے پر چینی سفارتخانے کا اہم بیان

سی پیک کے دس سال پورے ہونے پر چینی سفارتخانے نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک سی پیک کی ترقی سے اپنے عوام کو مزید فوائد پہنچائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر چینی سفارتخانے کی جانب سے شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے، سفارتخانے نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کی ترقی کے ذریعے اپنے عوام کو مزید فوائد پہنچائیں گے۔

چینی سفارتخانے نے سی پیک کے حوالے سے عزم اور لگن کے لیے وزیر اعظم پاکستان کی زبردست تعریف کی ہے، چینی حکام کے مطابق یہ سب محنت یاد کرنے کا ایک بڑا دن ہے۔

اس بات پر زور دیا گیا کہ چین اور پاکستان دونوں مشترکہ طور پر سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیں گے۔