انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ وارنر کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔
دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے 17ویں بار ڈیوڈ وارنر کو پویلین بھیج کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ بار کسی کھلاڑی کو آؤٹ کرنے والے چوتھے بولر بن گئے۔
ایشیز سیریز کے تیسرے میچ کی دونوں اننگز میں براڈ نے وارنر کو چلتا کیا۔ انگلش بولر کے سامنے وارنر کی ایک نہ چلی اور وہ سلپ کیچ پر اپنی وکٹ گنواتے رہے۔
Stuart Broad has got David Warner for the 17th time in history.
Superb dominance by Broad. pic.twitter.com/lUWNG7e1ZC
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) July 7, 2023
کسی ایک کھلاڑی کو سب سے زیادہ بار آؤٹ کرنے کا اعزاز آسٹریلیا کے لیجنڈ بولر گلین مک گراتھ کے پاس ہے جنہوں نے انگلینڈ کے مائیکل اتھرٹن کو 19 بار ٹیسٹ میں آوٹ کیا۔
ایشز سے قبل جب وارنر سے براڈ کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر میں منتخب ہوا تو وہ ایڈجسٹ کر لیں گے۔