ایلون مسک ٹوئٹر پر اپنے بچپن کی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئے

ایلون مسک کے عنقریب پاگل اور سخت بیمار ہونے کی پیشگوئی

ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک پلیٹ فارم پر اپنی بچپن کی تصویر دیکھ کر نہ صرف حیران رہ گئے بلکہ اس پر دلچسپ ردعمل دیا۔

ایلون مسک نے جب سے ٹوئٹر کے باس (Boss) کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے وہ مختلف وجوہات کیلیے سرخیوں میں ہیں، تاہم اس بار وہ اپنے بچپن کی وائرل ہونے والی تصویر کی وجہ سے موضوعِ بحث بن گئے۔

ٹوئٹر پر ’K10‘ نامی خاتون صارف نے ایلون مسک کی پرانی تصویر شیئر کی جس میں انہیں مسراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر اُس وقت کی معلوم ہوتی ہے جب وہ 7 سے 12 ماہ کے تھے۔

متعلقہ: ایلون مسک دلہا بن گئے، تصاویر وائرل

صارف نے کیپشن میں لکھا کہ وہ بچہ جو Car Fart کا موجد بنے گا، مریخ کی امید اور برقی کاروں کو دنیا بھر کی سڑکوں پر لے آئے گا، وہ ہے ایلون بیبی۔

مذکورہ تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے ایلون مسک نے لکھا کہ ’میں اس میں ایک پاگل لگ رہا ہوں۔‘ ٹوئٹر پوسٹ کو اب تک 1.6 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ایلون مسک واچٹیل، لپٹن، روزن اینڈ کاٹز نامی کمپنی کے خلاف قانونی جنگ میں مصروف ہیں۔ ایلون مسک کی کمپنی ایکس کارپ 90 ملین ڈالر وصول کرنا چاہتی ہے جو واچٹیل کو صرف اس مقصف کیلیے ادا کیے گئے تھے کہ ایلون مسک ٹوئٹر نہ خرید سکے۔