اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں منفی کردار نبھانے والی اداکارہ جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ عذرا ہر گھر میں موجود ہے۔
ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، منور سعید (صدیقی صاحب)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔
’بے بی باجی‘ میں جویریہ سعود کے کردار ’عذرا‘ کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
گزشتہ دنوں جویریہ سعود نے ’اے آر وائی چیٹ ڈائریز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’عذرا سب کے گھروں میں موجود ہے اور ہر کوئی ڈرامے میں اپنے گھر کی عذرا کو دیکھ رہا ہوگا اور کہہ رہا ہوگا تم یہی کرتی ہو۔‘
جویریہ سعود نے کہا کہ ’مجھے لگ رہا تھا کہ خواتین کردار کی تعریف کریں گی لیکن بوڑھے، بچے، جوان سب کہہ رہے ہیں کہ آپ نے تباہی مچادی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’شاپنگ مال گئی تو ایک صاحب کی آواز آئی کہ ارے بھئی آپ نے کیا تباہی مچائی ہوئی ہے، بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اب مقبولیت کے بعد ڈرامہ دیکھنا شروع کیا ہے۔‘
جویریہ سعود نے کہا کہ ’اگر اصل زندگی میں میری کسی سے لڑائی ہوتی ہے تو وہ صرف سعود ہیں اس کے علاوہ کبھی کسی سے لڑائی نہیں ہوتی۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’میرے وہ تمام سین پسندیدہ ہیں جو سعود اور ثمینہ آپا کے ساتھ کیے ہیں کیونکہ ان کو چڑانے میں بہت مزہ آتا ہے۔‘
جویریہ سعود نے مزید کہا کہ ’میرے بچے بہت انجوائے کررہے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ ماما آپ تو ڈرامے میں چپ ہی نہیں کرتی ہیں، بیٹی جنت بھی یہی کہتی ہے کہ ماما آپ کتنا بولتی ہیں۔