سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 جولائی سے گال میں شروع ہونے والی سری لنکا کی پاکستان کے خلاف آئندہ دو میچوں کی سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
اسکواڈ کا باضابطہ اعلان وزیر کھیل سے منظوری ملنے کے بعد کیا جائے گا۔
رمیش مینڈس اور پربت جے سوریا اسپن اٹیک کی قیادت کریں گے کیونکہ سلیکٹرز نے بائیں ہاتھ کے اسپنر لاستھ ایمبولڈینیا کو باہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ پراوین جے وکرما کو شامل کیا ہے۔
اسکواڈ میں تین فاسٹ بولرز اسیتھا فرنینڈو، وشوا فرنینڈو، اور کسن راجیتھا شام ہوں گے تاہم، یہ انکشاف ہوا ہے کہ آسیتھا جو اس وقت ڈینگی بخار سے صحت یاب ہو رہے ہیں صرف دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز دلشان مدوشنکا جگہ لیں گے۔
ممکنہ اسکواڈ: دیموتھ کرونارتنے (کپتان)، کوسل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجایا ڈی سلوا، کامندو مینڈس، نشان مدوشکا (وکٹ)، سدیرا سماراویکراما، رمیش مینڈس، پربت جے سوریا، لکشیتھا مناسنگھے، پراویننڈ اسوئیکا، پراوینانڈا ، وشوا فرنینڈو، اور کسن راجیتھا۔
دریں اثنا، پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کو سری لنکا کے شہر کولمبو پہنچی اور پیر کو ہمبنٹوٹا جانا ہے جہاں وہ 11 اور 12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔