اٹلی کے سابق وزیراعظم نے گرل فرینڈ کے نام کروڑوں ڈالر چھوڑے

اٹلی کے سابق وزیراعظم سیلویو بارلیسکونی نے اپنی 33 سالہ گرل فرینڈ مارٹا فاسینا کے لیے وصیت میں 100 ملین یورو چھوڑے ہیں۔

تین بار وزیراعظم رہنے والے گزشتہ ماہ انتقال کر گئے تھے اور ان کی سلطنت کی مالیت 6 بلین یورو سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

انہوں نے اپنے بھائی پاؤلو کے لیے 100 ملین یورو اور مارسیلو ڈیل اُتری کے لیے 30 ملین یورو چھوڑے جو کہ سابق سینیٹر تھے۔

سابق سیاستدان اور میڈیا کے تاج بادشاہ 12 جون کو 86 سال کی عمر میں علالت کے باعث چل بسے تھے۔ ان کی وصیت منگل کو ان کے پانچ بچوں اور دیگر گواہوں کی موجودگی میں پڑھ کر سنائی گئی۔

قانونی طور پر سابق وزیراعظم شادی شدہ نہیں تاہم لیکن بستر مرگ پر انہوں نے اپنی گرل فرینڈ مارٹا فاسینا کو اہلیہ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

سیاست میں آنے سے پہلے اپنے ٹیلی ویژن چینلز کے ذریعے دولت کمانے والے برلسکونی کی 2016 میں دل کی سرجری ہوئی تھی اور انہیں پروسٹیٹ کینسر بھی تھا۔

سال 2020 میں کوویڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد انہیں پچھلے کچھ سالوں میں بار بار اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ برلسکونی نے آخری بار 2011 میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جب اٹلی یونانی طرز کے قرضوں کے بحران کے قریب پہنچا تھا اور وہ اپنے ہی سکینڈلز میں بھی دب گیا۔

ستمبر میں عام انتخابات کے بعد وہ اطالوی پارلیمنٹ کی سینیٹ میں واپس آئے تھے اور جنوری 2022 میں، برلسکونی نے اپنا نام اٹلی کا صدر بننے کے لیے زیر غورناموں سے واپس لے لیا تھا۔