اروشی روٹیلا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے معاوضے کی دوڑ میں عالیہ بھٹ، دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور کترینہ سمیت بالی ووڈ کی مقبول اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اروشی روٹیلا تیلگو فلمساز سازبویاپتی سرینو اور اداکار رام پوتھینی کی آنے والی فلم میں آئٹم نمبر پر پرفارم کریں گی جو رواں سال کے آخر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

اروشی روٹیلا نے آئٹم نمبر میں تین منٹ کی پرفارمنس کے لیے تین کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ ایک کروڑ روپے فی منٹ پرفارمنس کے لیں گی جس سے وہ ملک کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کسی بھی اداکارہ کو صرف ایک منٹ کی پرفارمنس کے لیے اتنی بڑی رقم ادا نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اروشی روٹیلا ساؤتھ انڈین فلم میں آئٹم نمبر کے دو کروڑ روپے وصول کرچکی ہیں۔

اروشی روٹیلا نے بالی ووڈ میں ڈیبیو فلم ’سنگھ صاحب دی گریٹ‘ سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے فلم ’صنم رے۔‘ ’گریٹ گرینڈ مستی۔‘ ’ہیٹ اسٹوری فور سمیت دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔