امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جب کہ نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ ہڈسن وادی سیلابی پانی میں ڈوب گئی اور شاہراہیں ندی نالوں میں بتدیل ہو گئیں، رہی سہی کسر ڈیم کے پانی نے پوری کر دی اور سیلاب کا پانی ڈیم کے اوپر سے بہنے لگا۔
Current scene in West Point, New York / #HudsonValley 🌊
The radar estimates that over 10 inches of rain fell today, nearly the amount that typically falls over an entire summer!
⚠️ There’s more rain to come…
📸 Megan Cardone via a resident of West Point, NY pic.twitter.com/tLDVttp08p
— Ben Noll (@BenNollWeather) July 9, 2023
محکمہ موسمیات نے نیویارک اور ہوسٹن کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے اور 13 ملین افراد کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے جب کہ گورنر نے متاثرہ کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ریاست میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 5 بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
خراب موسم اور طوفانی بارشوں کے باعث اب تک ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں جب کہ ایم ٹرک اور نیویارک سٹی کے درمیان ٹرین سروس معطل ہو گئی ہے۔