’احسان مزاری کو آئی سی سی کا مطلب بھی نہیں پتا ہوگا‘

شکیل شیخ

کراچی: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن شکیل شیخ نے وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری پر تنقید کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن شکیل شیخ کا کہنا ہے کہ احسان مزاری کو بس ٹی وی پر آنے کا شوق ہے انہیں آئی سی سی کا مطلب بھی نہیں پتا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر صاحب سنجیدہ معاملات پر غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پاکستان کرکٹ کو تنہا کردیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے بھارت جا کر ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

احسان مزاری کا کہنا تھا کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ اگر بھارت یہاں نہیں آتا تو ہمیں بھی وہاں نہیں جانا چاہیے، بھارت کی جانب سے ہمیشہ کرکٹ میں سیاست کی جاتی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہائبرڈ ماڈل مانگا تھا، ایسے ہی پاکستان کو بھی مطالبہ کرنا چاہیے، اگر بھارت ہائبرڈ ماڈل چاہتا ہے تو ہمیں بھی ورلڈ کپ میں ایسا کرنا چاہیے۔