کراچی پہنچنے والی پرواز حجاج کا سامان دبئی چھوڑ آئی

عازمین حج

دبئی سے کراچی پہنچنے والی پرواز متعدد حجاج کرام کا سامان دبئی چھوڑ آئی۔

حجاج کرام فلائی دبئی کی پرواز کے ذریعے مدینہ براستہ دبئی کراچی پہنچے تھے۔ کراچی ایئرپورٹ پرحجاج کرام سامان کیلئے کئی گھنٹےتک انتظار کرتے رہے۔

مسافروں کو سامان کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہا۔ حجاج کرام مدینہ سے فلائی دبئی کی پرواز کےذریعے دبئی پہنچے تو حجاج کو کنیکٹنگ پرواز کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر سامان نہ ملنے پر مسافروں نے احتجاج کیا اور سامان جلدازجلد واپس لانے کا مطالبہ کیا۔
ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کا سامان متبادل پرواز کے ذریعےکراچی پہنچا دیا جائے گا۔