کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی

کے الیکٹرک

کراچی: کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی جس کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نارتھ کراچی گرڈ، شادمان گرڈ، آغا خان گرڈ اور گلشن معمار گرڈ بند ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

سرجانی ٹاؤن، خواجہ اجمیر نگری، شاہنواز بھٹو کالونی، ناگن چورنگی میں بجلی بند ہے۔

شادمان ٹاؤن، بفرزون، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ گلشن معمار، احسن آؓباد میں بھی بجلی بند ہے۔

کے الیکٹرک ذرائع کا کہنا ہے کہ گرڈ کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے، بجلی جلد بحال کردی جائے گی۔