بھارت کی ریاست کیرالہ میں آوارہ کتوں کی دہشت اور شہریوں پر حملے کی تعداد میں اضافے کے بعد اسکولوں میں چھٹی دے دی گئی۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کیرالہ کے ضلع کوزی کوڈ میں نہ صرف آوارہ کتوں کی تعداد بڑھ گئی بلکہ شہریوں پر ان کے حملوں میں بھی اضافے ہوگیا۔ دو روز قبل خاتون اور کمسن بچے سمیت 4 افراد ان کا شکار بنے۔
اس پر حفاظتی اقدام اٹھاتے ہوئے کوٹلی پنچایت نے فیصلہ کیا کہ اسکولوں میں چھٹی دی جائے جس کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا۔
کوٹلی پنچایت نے کہا کہ متعلقہ ادارہ آوارہ کتوں کو پکڑنے میں ناکام ہیں جس کے سبب چھٹی کا اعلان کیا گیا، جب تک انہیں پکڑ نہیں لیا جاتا اسکولز بند رہیں گے۔
اب تک متعلقہ ادارہ صرف ایک کتے کو پکڑنے میں کامیاب رہا ہے جس کی تھوک کا ٹیسٹ کر کے اس میں ریبیز وائرس کی موجودگی کا پتا لگایا جائے گا۔
کوٹلی پنچایت کے صدر بندو نے بتایا کہ فی الحال اسکولوں میں صرف ایک دن کی چھٹی دی گئی ہے لیکن اگر آوارہ کتوں کو نہ پکڑا گیا تو چھٹیاں بڑھا دیں گے۔