ایسا دلکش طوفان جس نے لوگوں کے دل موہ لیے، ویڈیو ملاحظہ کریں

بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے شہر ہری دوار میں ایسا دلکش طوفان آیا جس نے لوگوں کے دل موہ لیے اور وہ اس کی فلم بندی پر مجبور ہوگئے، مذکورہ طوفان کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر زیر گردش ہیں۔

ایک ایسے وقت میں جب کہ ہندوستان کے جنوبی حصے میں بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور کئی افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں، اترکھنڈ میں لوگوں کو ایک دلکش طوفان کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اتراکھنڈ کے شہر ہری دوار میں بڑے پیمانے پر بادل آسمان پر چھا گئے ہیں، ابر آلود موسم میں آسمان پر بادلوں کی تشکیل اس طرح ہوئی کہ لوگوں کو لگا کوئی طوفان آنے والا ہے۔

مذکورہ ویڈیو ایک صارف کی جانب سے 9 جولائی کو ٹوئٹر پر شیئر کی گئی، جس میں کئی افراد اس منظر کو فلم بند کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ لگتا ہے طوفان آیا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے بادلوں کی ایسی تشکیل کو ’’شیلف کلاؤڈ‘‘ یا ’’آرکس کلاؤڈ‘‘ کہا جاتا ہے اور یہ اکثر گرج چمک کے ساتھ ساتھ بنتا ہے۔