ہماچل پردیش میں برسات نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور روز کوئی نہ کوئی افسوسناک خبر سامنے آرہی ہے، منالی میں بیاس ندی کے کنارے واقع ایک عمارت پانی میں تنکوں کی طرح بہہ گئی۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے ہیں، مقامی لوگوں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلک جھپکتے میں عمارت منہدم ہوگئی اور پانی کا ریلا اسے بہا لے گیا۔
#WATCH हिमाचल प्रदेश: कल मनाली में ब्यास नदी के किनारे बनी एक इमारत नदी में ढह गया।
(वीडियो स्थानीय लोगों द्वारा बनाई गई है जिसकी पुलिस द्वारा पुष्टि की गई) pic.twitter.com/HmWzzj7YRC
— ANI_HindiNews (@AHindinews) July 10, 2023
ہماچل پردیش کے وزیر کے مطابق بارش کے سبب ہماچل میں کافی نقصان ہوچکا ہے اور ریاست میں تقریباً 765 سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔
موسلا دھار بارش سے منڈی شہر میں بھی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، دوسری طرف چمبا ضلع میں لگاتار بارش کی وجہ سے راوی ندی میں طغیانی بڑھ گئی ہے اور ندی کے پاس واقع کئی گھر ڈوب چکے ہیں۔