امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کے دوران ونڈسر کیسل آمد اس وقت تھوڑے تنائو کا شکار ہوگئی جب بائیڈن آگے بڑھنے میں مخمصے کا شکار ہوگئے، کنگ چارلس کو ان کی رہنمائی کرنا پڑی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ونڈسر کیسل میں بطور شاہی مہمان آمد امریکا کے صدر جوبائیڈن کے لیے کچھ خاص اچھی نہیں رہی، اس وقت تنائو کی کیفت پیدا ہوگئی جب شاہی تقریب کے دوران جوبائیڈن الجھن کا شکار ہو کر ادھر ادھر دیکھنے لگے۔
وائر ہونے والی ویڈیو میں واضح ہے کہ تقریب میں امریکی صدر کو سمجھ نہیں آرہا کہ کس طرف جانا ہے، بادشاہ چارلس سوم اس دوران ان کی رہنمائی کے لیے آگے بڑھتے ہیں اور انھیں اپنے ساتھ آگے بڑھنے کا اشارہ کرتے ہیں۔
A confused Joe Biden had to be escorted across the lawn by King Charles! pic.twitter.com/3NKFCqKG1B
— Chris Plante Show (@ChrisPlanteShow) July 10, 2023
اس دوران بائیڈن کنگ چارلس سوم کی پیٹھ چھو کر بظاہر شاہی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے نظر آئے۔
تاہم بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ ’’جو بائیڈن نے پروٹوکول کی خلاف ورزی نہیں کی اور کنگ چارلس کو ان کے چھونے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا، یہ دونوں افراد اور قوموں کے درمیان گرمجوشی اور پیار کی شاندار علامت تھا۔‘‘