کپتان بابراعظم آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں ٹاپ تھری میں آگئے۔
کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بابراعظم کی تین درجہ بہتری ہوئی ہے اور وہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے سے چند انچز کی دوری پر ہیں۔
اگر بابر سری لنکا کے خلاف 16 جولائی سے شروع ہونے والی آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو وہ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے لیے ولیمسن کو چیلنج کرنے کی مضبوط پوزیشن میں ہوں گے۔
فہرست میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔
بولرز رینکنگ میں شاہین آفریدی ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔ ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔