گلگت بلتستان اسمبلی کا نیا قائد ایوان کون؟ انتخاب آج ہوگا

گلگت بلتستان

گلگت: گلگت بلتستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا، قائد ایوان کیلئے 4 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وگلگت بلتستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب آج عمل میں لایا جارہا ہے، اسپیکر ایڈوکیٹ نذیر احمد نے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے آج اسمبلی اجلاس بلالیا ہے۔

وزیراعلی بننے کے اس دوڑ میں چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔

گزشتہ رات پریس کانفرنس میں ہم خیال گروپ نے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، چار میں تین امیدوار ہم خیال گروپ سے ہیں، ان میں راجا اعظم خان، حاجی گلبر خان، راجہ ذکریا مقپون اور جاوید منوا شامل ہیں۔

دوسری جانب انتخاب سے پہلے ہی پیپلزپارٹی اورن لیگ نے پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر کی حمایت کا اعلان کردیا۔

جس سے حاجی گلبر خان کی جیت کی راہ ہموار ہوگئی تاہم گلبرخان اشتہاری نکلے، وہ بائیس لاکھ روپے کے جعلی چیک کے مقدمے میں مردان پولیس کو مطلوب ہیں۔

جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر مشاورت کیلئے پی پی رہنماؤں کو کراچی بلالیا ہے۔

قائد ایوان کا انتخاب ارکان اپنے امیدوار کےساتھ اسمبل فلور پرکھڑے ہوکر کریں گے، قائد ایوان کےلیے سولہ ووٹ لینا لازمی ہے۔

اگر کوئی امیدوار سولہ ووٹ نہیں لے سکا تو دوبارہ انتخاب ہوگا، سولہ ووٹ لینے تک مسلسل تین بار یہ عمل دہرایا جاتا رہے گا۔

اسپیکرجی بی اسمبلی نذیراحمد نے کہا ہے کہ ڈویژن کی بنیادپرقائد ایوان کیلئےووٹنگ ہوگی، ووٹوں کی برابری ہوئی توکم ترین نمبر والا امیدوار رہ جائے گا، کم ترین نمبرزسےرہ جانےوالےامیدوارکوچھوڑکرباقی امیدواران کامقابلہ ہوگا۔