کراچی :اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک سال میں بینکنگ ڈپازٹس میں 2699 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور جون 23 میں بینک ڈپازٹس نے 25 ہزار 508 ارب روپے کی بلند ترین سطح قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک ڈپازٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ایک سال میں بینکنگ ڈپازٹس میں 11.80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ایک سال میں بینکنگ ڈپازٹس میں 2699 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جون 23 میں بینک ڈپازٹس 25 ہزار 508 ارب روپے کی بلند ترین سطح قائم کردی۔
مئی 23 سے جون 23 تک بینکنگ ڈپازٹس میں 1120 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جون 22 میں بینکنگ ڈپازٹس 22 ہزار 809 ارب روپے تھے۔
شرح سود میں مسلسل اضافے کی وجہ سے بینکس ڈپازٹس میں اضافے کی ایک وجہ ہے ، جو ایک سال میں بڑھ کر بینکنگ ڈپازٹس نے 25 ہزار 508 ارب روپے کی بلند ترین سطح قائم کردی