’چاہتا ہوں دوست جیسی بیوی ملے‘

امیر گیلانی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار امیر گیلانی کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں کے دوست جیسی بیوی ملے۔

اداکار امیر اگیلانی نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مردوں کو اپنے والدین اور بیوی کے درمیان توازن قائم کرنا چاہیے کیونکہ وہ خاندان میں ایک نئی فرد ہے اور ایک مختلف ذہنیت کے ساتھ آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا بالکل نارمل بات ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

امیر گیلانی نے کہا کہ بہت سی بڑی عمر کی لڑکیوں کو کم عمر لڑکیوں سے زیادہ پُرکشش دیکھا ہے۔

اداکار نے کہا کہ بعض اوقات معاملات ٹھیک نہیں ہوتے اور لوگ طلاق لے لیتے ہیں جبکہ میں طلاق یافتہ یا خود سے بڑی عورت سے شادی کرنے کو غلط نہیں سمجھتا اس میں کوئی حرج نہیں۔

امیر گیلانی نے کہا کہ مجھے خود بھی کسی بڑی عمر کی خاتون یا طلاق یافتہ سے شادی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امیر گیلانی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔