سینیئر صحافی حامد میر کے تہلکہ خیز انکشافات

حامد میر

اسلام آباد : سینیئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا کہ انتخابات میں تاخیر کی جائے گی اور آئندہ الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کونہیں لڑنےدیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے اے آروائی نیوزکے پروگرام’خبر مہر بخاری کے ساتھ‘ میں اہم انکشافات کئے۔

پروگرام میں انتخابات کے حوالے سے سوال پر حامد میر نے بتایا کہ وزیراعظم نے انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن پہ ڈال دیا ، انتخابات میں تاخیرکی جائے گی اور معاملہ الیکشن کمیشن پرڈالا جائے گا، کہا جائے گا کہ الیکشن کرانےکیلئے فنڈز نہیں ہیں۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ سینئر سیاستدان یا سینئر آئینی ماہر کیلئے مشاورت کی جارہی ہے، پھرتاریخ دہرائی جائےگی اور نگراں سیٹ اپ میں آئینی ماہرین اور صحافیوں کوشامل کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے آئندہ سال میں الیکشن نہ جائیں اور کوئی سینئرآئینی ماہرآئےاورانتخابات کرائے، اُنہیں بھی اورسب کو پتا ہے الیکشن کس قسم کے ہونے ہیں، الیکشن ویسے ہی ہوں گے جیسے ہوتے آئے ہیں۔

حامد میر نے بتایا کہ ٹریلرابھی شروع نہیں ہوئے،بہت سےٹریلرآناباقی ہیں، نئی پارٹی لانچ ہوئی ہےلیکن اسےوہ کامیابی نہیں ملی جس کی امیدتھی، نئی پارٹی میں لوگ اسمبلیوں کی تحلیل کےبعدجاناشروع ہونگے

سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے بعد ایک اور پارٹی بھی لانچ ہونی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور دوسری پارٹی میں لوگوں کا جانا باقی ہے۔

انھوں نے بتایا مزید بتایا کہ 2018 میں نوازشریف کوالیکشن میں حصہ نہیں لینےدیاگیا تھا، اب آئندہ الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کونہیں لڑنے دیں گے۔