داہانی اور وسیم جونیئر کی تباہ کُن بولنگ

ایمرجنگ ایشیاکپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

ایونت کے پہلے میچ میں شاہینز نے کولمبو میں نیپال کو چار وکٹ سے ہرا دیا۔ نیپال کی ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے ایک سو اناسی رن پر ڈھیر ہو گئی۔ شاہنواز داہانی اور محمد وسیم جونیئر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔

Image

داہانی نے پانچ اور وسیم نے چار شکار کیے، جواب میں گرین شرٹس نے ہدف ایک سو تین گیند قبل حاصل کر لیا۔

جیت کے لیے 180 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے طیب طاہر نے 67 گیندوں پر 51 رنز بنائے جس میں چھ چوکے شامل تھے اور شاہینز کو 33 اوورز کے اندر فتح سے ہمکنار کر دیا۔ عمیر بن یوسف اور کامران غلام نے بھی عمدہ بلے بازی کی۔

شاہینز اب 17 جولائی کو کولمبو کے P Saravanamuttu اسٹیڈیم میں UAE A کا مقابلہ کرے گی۔