سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

سونا قیمت

کراچی: ملک میں ڈالر مہنگا ہونے پر سونے کی قیمت میں بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 6500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5574 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چاندی 50 روپے اضافے سے 2650 روپے فی تولہ ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 1959 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔

ڈالر مزید مہنگا

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 13 پیسے مہنگا ہوکر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 276 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 284 روپے کا ہے۔