روس میں جنس تبدیلی غیرقانونی قرار

روس میں جنس کی تبدیلی غیرقانونی قرار دینےکا بل منظور کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان زیریں میں ارکان نےجنس کی تبدیلی کے آپریشن پر پابندی لگانےکی حمایت کی اور جنس کی تبدیلی کو غیرقانونی دینے کا بل منظور کر لیا۔

ایوان بالا سے اور صدر پیوٹن کی منظوری کے بعد بل قانون بن جائےگا۔

اس بل کے تحت کسی بھی طرح کے میڈیکل پروسیجر پر پابندی ہو گی جس کا مقصد کسی شخص کی جنس کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری دستاویزات اور عوامی ریکارڈ میں جنس کو تبدیل کرنا ہے۔

پیدائشی مسائل کے علاج کے لیے طبی مداخلت واحد استثنیٰ ہوگا۔

اس بل کو روس کے کریملن کے زیر کنٹرول ایوان بالا فیڈریشن کونسل سے منظور کیا جانا چاہیے جو عام طور پر ربڑ اسٹیمپ کی قانون سازی کرتا ہے جسے ڈوما نے منظور کیا ہے۔