نیپرا نے عوام پر بجلی بم گرا دیا

نیپرا نے عوام پر بجلی بم گرا دیا، بجلی کی بنیادی قیمت میں چار روپے چھیانوے پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی. نیپرا نے ٹیرف میں اضافے کافیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری مالی سال2023-24 کیلئے دی گئی ہے۔
بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد بجلی کااوسط بنیادی ٹیرف 24 روپے 82پیسے سے بڑھ کر29 روپے 78 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک ساتھ یا مرحلہ وار کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

نیپرا فیصلے کے مطابق ٹیرف میں اضافے کی وجہ مجموعی طور پر سیلز میں کمی، افراط زر، سود اور کیپسٹی پیمنٹس میں اضافہ ہے، روپے کی قدر میں بہتری اور شرح سود میں کمی کا فائدہ صارفین کو پہنچایا جائے گا۔

گذشتہ مالی سال وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7روپے 91 پیسے فی یونٹ بڑھایا تھا اور مالی سال 2022-23 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ تین مراحل میں کیا گیا تھا۔