کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل

بھارت میں زیرِ تعمیر پُل زمین بوس، 17 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

کراچی کے علاقے سچل میں محمد خان چوک کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، مقتول کی شناخت حسنین حیدر کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول حسنین دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے روکنے کی کوشش کی۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان نے نہ رکنے پر موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حسنین زخمی ہوا، مقتول اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔