9 مئی کو میں اسلام آباد موقع پر موجود ہی نہیں تھا، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد میں موقع پر موجود ہی نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میری جج سید ہارون شاہ کی عدالت میں پیشی تھی، وکیل علی بخاری نے دلائل دیئے اور ضمانت کنفرکی کوشش کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد موقع پر موجود ہی نہیں تھا، میرے اوپر ایما کا جو الزام لگا پراسیکیوشن کے پاس ثبوت موجود نہیں تھا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کلا کہنا تھا کہ میری پہلے کی ضمانتوں کی مطابقت سے میری ضمانت کنفر تھی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بھی میری ضمانت کنفرم کی تھی۔

 شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج سرکاری وکیل کوسننےکے بعد جج سید ہارون شاہ نےمیری ضمانت کنفرم کر دی۔