چینی کی قیمت میں مزید اضافہ

چینی کی قیمت

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار میں چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار میں آج پھر چینی 4 روپےفی کلو مہنگی ہو گئی جس کے بعد ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت ریکارڈ 137 روپے ہو گئی۔

چینی کی ہول سیل قیمت میں 3 ہفتے میں 23روپےکا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 150روپےکی بلندترین سطح پر جا پہنچی ہے۔

ہول سیل گروسرز کا کہنا ہے کہ چینی قیمت بڑھانے میں ذخیرہ اندوز اور سٹے باز مافیا ملوث ہیں، جوڑیا بازار میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روز میں 5 روپےکا اضافہ ہو چکا ہے۔