راہول رائے کو پہلی فلم کیلیے کتنا معاوضہ ملا تھا؟ اداکار کا انکشاف

راہول رائے کو پہلی فلم کیلیے کتنا معاوضہ ملا تھا؟ اداکار کا انکشاف

ممبئی: بالی وڈ اداکار راہول رائے نے فلم ’عاشقی‘ کیلیے ملنے والے معاوضے کے بارے میں انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راہول رائے نے 1990ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’عاشقی‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا جو سپُر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

راہول رائے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میری والدہ نے فلمساز مہیش بھٹ سے درخواست کی تھی کہ مجھے کسی فلم میں کاسٹ کریں میری ان سے پہلی ملاقات ان کے جوہو میں قائم دفتر میں ہوئی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ میں اُس وقت فلم انڈسٹری میں کسی کو نہیں جانتا تھا، ہماری ملاقات کو جب 4 سے 6 منٹ گزر گئے تو مہیش بھٹ نے مجھ سے کہا کہ میں بہت جلد ایک فلم بناؤں گا۔

انہوں نے بتایا کہ ’عاشقی‘ کی ریلیز کے بعد مہیش بھٹ اور مکیش مجھے میٹرو سنیما لے گئے جہاں مداحوں نے شاندار استقبال کیا، یہ تب کی بات ہے جب میرے پاس باڈی گارڈز بھی نہیں ہوتے تھے۔

’لوگ اُس وقت بہت خوش ہوئے جب ’سانسوں کی ضرورت ہے جیسے‘ گانے میں مجھے متعارف کروایا گیا۔ میں نے مہیش بھٹ کو فون کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔‘

انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ ’عاشقی‘ کی ریلیز کے بعد مجھے بہت سے آفرز ہوئیں، میں نے 11 دنوں کے اندر 47 فلمیں سائن کیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’عاشقی‘ کیلیے مجھے 30 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا تھا۔