گورنر سندھ نے نجی سودکاری اور قرض دینے والوں کیخلاف قانون پر دستخط کر دیے

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اعزازی پی ایچ ڈی ڈاکٹر بن گئے

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نجی سودکاری اور قرض دینے والوں کے خلاف قانون سندھ پرائیویٹ بل 2023 پر دستخط کر دیے۔

سندھ پرائیویٹ بل 2023 کے مطابق مقروض کو حراساں کرنے پر 5 سال سزا اور 5 لاکھ تک جرمانہ ہوگا جبکہ سودخوری میں سہولتکار شخص یا کمپنی کی جائیداد ضبط بھی ہوسکتی ہے۔

قانون کے مطابق قرض سے ایک روپیہ اضافی وصول کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بل پر گورنر کے دستخط کے بعد بل قانون بن گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس متعلق کہا کہ سودخوروں کے خلاف عوام درخواست دے حکومت کارروائی کرے گی، عوام شکایت درج کرائے قانون ان سے سختی سے نمٹے گا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اب کوئی قرض کی رقم پر سود نہیں لے سکتا، اگر اب بھی کوئی بلیک میل کرے یا سود دینے پر دھمکانے تو گورنر ہاؤس کے دروازے پر آئیں ہم ان سے نمٹیں گے۔

گورنر سندھ نے نجی سودکاری اور قرض دینے والوں کیخلاف قانون پر ستخط کر دیے