بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اور کریتی سینن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کریتی سینن نے اداکار ورون دھون کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
کریتی سینن ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’باقی سب ٹھیک‘ جواب میں ورون دھون کہتے ہیں کہ ’بس چل رہا‘ ہے۔‘
ورون دھون پھر کریتی سینن سے پوچھتے ہیں کہ ’باقی سب ٹھیک ہے ناں۔‘ کریتی کہتی ہیں ’بس چل رہا ہے بھئی۔‘ آخر میں دونوں پوچھتے ہیں کہ ’واٹ اباؤٹ یو۔‘
کریتی سینن اور ورون دھون کی ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ورون دھون اور کریتی سینن نے فلم ’بھیڑیا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
اس سے قبل انٹرویو میں کریتی سینن نے کہا تھا کہ ’ورون دھون نے میرے اور پربھاس کے بارے میں مزاحیہ تبصرہ کیا تھا جس کے بعد میری اور پربھاس کی منگنی کی افواہیں میڈیا پر گردش کرنے لگیں تو مجھے برا محسوس ہوا۔
ورون دھون نے بھیڑیا کی پروموشن کے دوران یہ کہا تھا کہ’یہاں کریتی کا نام اس لیے نہیں ہے کیونکہ اس کا نام کسی کے دل میں ہے، ایک آدمی ہے جو ممبئی میں نہیں ہے وہ اس وقت دیپیکا پڈوکون کے ساتھ شوٹنگ کررہا ہے‘۔
یاد رہے کہ کریتی سینن اور پربھاس کی فلم ’آدی پروش‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس کے ڈائیلاگ پر تنقید بھی کی گئی تھی۔