ترک صدر سعودی عرب پہنچ گئے

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنے تین روزہ خلیجی دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔

صدر مملکت کا استقبال سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سرکاری تقریب کے ساتھ کریں گے۔ دونوں رہنما ون آن ون بات چیت کریں گے جس کے بعد وفود کی ملاقاتیں ہوں گی۔ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔

ترک صدر سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے جب کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

سعودی عرب کے بعد ایردوان بالترتیب قطر اور متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

تین خلیجی ممالک کے دورے کے دوران، ایردوان نے پہلے کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے سودوں کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں۔