سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر

بجٹ تنخواہ دار طبقے

لاہور : پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تاہم سرکاری ملازمین کی یونین اور ایپکا نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پنجاب حکومت نے بنیادی تنخواہ پر30فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

سرکاری ملازمین کی یونین اور ایپکا نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا اور سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے احتجاجی مظاہروں کیلئے مشاورت شروع کر دی۔

پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کو موجودہ تنخواہ پر اضافے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو فون کرکے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کے بارے میں گفتگو کی۔

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پینشنرز کی پنشن وفاق کے برابر کرنے پر گفتگو کی گئی، محسن نقوی نے تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کرادی۔