اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئینی مدت ختم ہونے سے پہلے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا عمل تیز کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے نعیم الدین خان کو چیئرمین زرعی ترقیاتی بینک بورڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری پر چیئرمین زیڈٹی بی ایل بورڈ کی تعیناتی کر دی۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین زرعی ترقیاتی بینک بورڈ کی تعیناتی 3 سال کیلیے ہوگی۔ ندیم لودھی نے گزشتہ سال چیئرمین زیڈٹی بی ایل بورڈ سے استعفیٰ دیا تھا۔ کابینہ نے ندیم لودھی کا استعفیٰ 10 اگست 2022 کو منظور کر لیا تھا۔
اس سے قبل شاہد اشرف تارڑ کو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات کیا گیا۔ شاہد اشرف تارڑ 18 جنوری 2021 سے ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات ہیں۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا عہدہ 16 دسمبر 2022 سے خالی تھا۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ایڈیشنل ڈی جی آئی بی فواد اسد کو ڈی جی آئی بی تعینات کیا تھا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فواد اسد کی تعیناتی تین سال کیلیے کی گئی، ان کی تقرری ملکی و غیر ملکی سکیورٹی کے حوالے سے خدمات پر کی گئی۔