اورنج لائن میٹروٹرین اور پنجاب میں میٹروبس سے سفر کرنے والوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
نگران وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی لاہور کا دورہ کیا آپریشنل انتظامات سمیت مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ اتھارٹی مختلف اضلاع میں میٹروبسز، لاہور میں اورینج لائن ٹرین کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ اتھارٹی کےزیرانتظام پبلک ٹرانسپورٹ سےاسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت دی جاتی ہیں۔
ابراہیم مراد کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین میں روزانہ کی بنیاد پر 1لاکھ 80ہزار لوگ سفر کرتے ہیں جب سروس کے آغاز سے اب تک اورنج ٹرین میں 9کروڑ 80 لاکھ مسافر سفر کر چکے ہیں۔ اورنج لائن ٹرین کا سبسِیڈائیزڈ کرایہ کم سےکم 20 اور زیادہ سےزیادہ 40 روپے ہے۔
ابراہیم مراد کا کہنا ہے کہ لاہورمیٹروبس آپریشنل ہونے سے اب تک 43کروڑ 80لاکھ لوگ سفر کر چکے ہیں۔ راولپنڈی، اسلام آباد پاکستان میٹروبس میں آغاز سے اب تک 28کروڑ 30لاکھ مسافر سفر کر چکے۔ میٹروبس سروس ملتان میں آج تک 7کروڑ 70لاکھ لوگ سفر کر چکے ہیں۔