وزیراعظم شہبازشریف نے نئے اسلامی سال 1445ہجری کے آغاز پر قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے یہ نیااسلامی سال عالم اسلام کیلئے امن، ترقی و خوشحالی کاسال ثابت ہو دعا ہے دنیا میں جہاں مسلمان مصیبتوں کا شکار ہیں اللہ بےشمار آسانیاں پیدا کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے کشمیر اور فلسطین کے لوگوں پر چھائے ظلم وجبر کے اندھیرے چھٹ جائیں۔
شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نیا اسلامی سال تاریخ کے تلخ لمحات کی بھی یاد دلاتا ہے آل رسولﷺ حضرت امام حسین ؓ کی قیادت میں جانوں کا نظرانہ پیش کر کے رہتی دنیا تک امر ہوئی، حضرت امام حسینؓ ،جانثارساتھیوں نے عدل وانصاف کےاصول برقرار رکھنے کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا ہمیں ہمدردی، انصاف، اتحاد کی یاد دلاتا ہےجو ہمارے ایمان کا جزو ہے واقعہ کربلا ناانصافی اور جبر کیخلاف کھڑے ہونےکا بھی درس دیتاہے۔