ذکا اشرف نے شاہین آفریدی کو بلے باز بنا دیا

لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو قومی ٹیم کے بولرز اور بیٹر کا بھی علم نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کیا اور ٹرافی کی رونمائی کی اس دوران انہوں نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹاپ بلے باز بنا دیا۔

ذکا اشرف نے کہا کہ ہماری ٹیم کے کپتان دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹاپ دس بلے بازوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ہماری مہمان نوازی اور انتظامات مثالی رہے ہیں، یہ ٹورنامنٹ بھی بہترین انداز میں منعقد کریں گے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ 15 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے، ہم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بھی میزبان ہیں۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملتان کے شائقین کے لیے خوشی ہے کہ وہ ایشیا کپ کی میزبانی کررہے ہیں، قومی ٹیم کے لیے اچھا موقع ہے کہ دوبارہ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتے۔

ایشیا کپ کا شیڈول